خواتین ہراسگی پر قتل کیس کا فیصلہ،ملزمان کو عمر قید

آٹا چکی پرخواتین کو چھیڑ چھاڑ سے روکنے والے کا ہولناک قتل کر دیا تھا

جمعرات 22 مئی 2025 12:29

حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2025ء)آٹے کی چکی پر خواتین کو ہراساں کرنے سے روکنے پر کیے گئے ہولناک قتل کے مقدمے میں عدالت نے مجرمان لقمان اور بلال کو عمر قید کی سزا سنا دی۔ ایڈیشنل سیشن جج شبریز اختر راجہ نے دونوں مجرمان کو پانچ، پانچ لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا، بصورت دیگر چھ ماہ اضافی قید بھگتنا ہوگی۔

(جاری ہے)

ایف آئی آر کے مطابق مجرمان اپنی ورکشاپ کے سامنے آٹا چکی پر آنے والی خواتین سے نازیبا حرکات کرتے تھے ،گائوں مپالگے میں آٹا چکی کے مالک لیاقت منع کیا تومجرمان نے جھگڑے کے دوران اسلحہ کے زور پر بہیمانہ انداز میں سر پر ہتھوڑے اور آہنی راڈ مارمار کر لیاقت کو اسکے بیٹوں کو سامنے ہولناک انداز میں قتل کیا تھا۔ ڈی پی او راشد ہدایت نے کہا کہ کسی کو ناحق قتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ انہوں نے موثر تفتیش اور ٹھوس شواہد پر تفتیشی آفیسر اور لیگل ٹیم کو شاباش بھی دی۔

متعلقہ عنوان :