حجرہ شاہ مقیم، ہیٹ ویو نے جھلسا دیا،بچا ئوکے لیے 4 خصوصی کیمپس قائم

شہری سفر سے گریز کریں،احتیاطی اقدام،پانی ،نمکیات کا زیادہ استعمال کریں ،اسسٹنٹ کمشنر

جمعرات 22 مئی 2025 12:29

حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2025ء)شدید گرمی کی لہر(ہیٹ ویو)سے بچا ئوکے لیے تحصیل بھر میں چار ہیٹ ویو مینجمنٹ کیمپس قائم کر دیے گئے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور نعیم بشیر کی نگرانی میں دیپالپور، حجرہ شاہ مقیم، حویلی لکھا اور بصیر پور میں یہ کیمپس فعال کر دیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر حکومتِ پنجاب کی گائیڈ لائنز کے تحت تحصیل بھر میںقائم ان کیمپس میں ٹھنڈے پینے کے پانی، ابتدائی طبی امداد، اور عوامی آگاہی کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

عملہ موقع پر موجود رہ کر شہریوں کو ہیٹ ویو سے بچائو کے حوالے سے احتیاطی تدابیر سے آگاہ کر رہا ہے۔نعیم بشیر نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ شدید گرمی کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں، دھوپ میں نکلنے سے پہلے احتیاطی اقدامات اختیار کریں، اور جسم میں پانی کی کمی سے بچنے کے لیے زیادہ سے زیادہ پانی، مشروبات اور نمکیات کا استعمال یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :