Live Updates

نیتن یاہو سے متعلق ٹرمپ کا رویہ ہمارے غیر ملکی تعلقات کو نقصان پہنچا رہا، اسرائیلی اپوزیشن

جمعرات 22 مئی 2025 13:59

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2025ء)اسرائیلی اپوزیشن کے رہنما یائر لاپڈ نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سیصبر ختم" ہوجانا اسرائیل کے غیر ملکی تعلقات کوبڑا نقصان" پہنچا رہا ہے۔اسرائیلی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کا نیتن یاہو سے صبر ختم ہونا ہمارے تمام غیر ملکی تعلقات کو بڑا نقصان پہنچا رہا ہے۔

(جاری ہے)

برطانیہ، فرانس اور دیگر ممالک کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے وہاسی نقصان کا نتیجہ" ہے۔لاپڈ نے یورپی رہنمائوں سے مطالبہ کیا کہ وہ نیتن یاہو کی پالیسیوں سے اپنی ناراضی کواسرائیل پر حملی" میں تبدیل نہ کریں۔ انہوں نے کہا زیادہ پیچیدہ معاملات ہیں، پوری دنیا کو معلوم ہے کہ ہم نے امریکی چھتری کھو دی ہے اور ٹرمپ نیتن یاہو سے تنگ آ چکے ہیں۔ اسرائیلی اپوزیشن رہنما نے تل ابیب اور واشنگٹن کے درمیان تعلقات کو پہنچنے والے نقصان کوبرفانی تودی" سے تعبیر کیا۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات