ہیمبرگ اوپن ٹینس،جمی مرے اور راجیو رام مینز ڈبلزکوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

جمعرات 22 مئی 2025 15:25

ہیمبرگ اوپن ٹینس،جمی مرے اور راجیو رام  مینز ڈبلزکوارٹر فائنل   میں ..
ہیمبرگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2025ء) انگلینڈکے ٹینس سٹار جمی مرے اور ان کے امریکی جوڑی دار راجیو رام اے ٹی پی ہیمبرگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ۔فاتح جمی مرے اور راجیو رام نے مردوں کے ڈبلز مقالوں کے ابتدائی رائونڈ میں جرمن حریف کھلاڑی اینڈریاس میزاور ان کے ہم وطن ٹینس کھلاڑی پیٹرک زہراج کو شکست دی ۔

(جاری ہے)

اے ٹی پی کے زیر اہتمام ہیمبرگ اوپن ٹینس کے دلچسپ مقابلے جرمنی کے مشہور شہر ہیمبرگ میں جاری ہیں جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔ مینز ڈبلز مقابلوں کے پہلے رائونڈ میں انگلینڈکے ٹینس سٹار جمی مرے اور ان کے امریکی جوڑی دار راجیو رام نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جرمن حریف کھلاڑی اینڈریاس میزاور ان کے ہم وطن ٹینس کھلاڑی پیٹرک زہراج کو 6-4،3-6 اور 7-10سے ہرا کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ۔\932

متعلقہ عنوان :