ہری پور،کوٹ نجیب اللہ انٹر چینج پر ٹریفک حادثہ،01 شخص جاں بحق، ایک زخمی

جمعرات 22 مئی 2025 17:05

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2025ء) ہری پور میں ٹریفک حادثے کے دوران 01 شخص جاں بحق اور 01 زخمی ہو گیا۔ریسکیو 1122 ہری پور کے مطابق کوٹ نجیب اللہ انٹرچینج کے قریب موٹرسائیکل سڑک کے درمیان دیوار سے ٹکرا گیا،حادثے کے نتیجے میں 21 سالہ شیر علی موقع پر جاں بحق جبکہ 20 سالہ نور زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو میڈیکل ٹیم نے جاں بحق اور زخمی افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ٹراما سنٹر منتقل کر دیا۔