اگر وفاقی حکومت نے 3 ہفتوں میں ارسا کا نمائندہ تعینات نہ کیا تو اعلی افسران کیخلاف کاروائی کی جائے گی،سندھ ہائی کورٹ

جمعرات 22 مئی 2025 17:13

اگر وفاقی حکومت نے 3 ہفتوں میں ارسا کا نمائندہ تعینات نہ کیا تو اعلی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2025ء)سندھ ہائی کورٹ نے ریماکس دیئے ہیں کہ اگر وفاقی حکومت نے 3 ہفتوں میں ارسا کا نمائندہ تعینات نہ کیا تو اعلی افسران کیخلاف کاروائی کی جائے گی۔جمعرات کو سندھ ہائیکورٹ وفاق میں ارسا کے سندھ کے نمائندے کی تقرری نہ کرنے اور پانی کی دستیابی کا سرٹیفکیٹ کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

نمائندہ ارسا نے بیان میں کہا کہ وفاقی حکومت ارسا قانون میں ترمیم کے بعد سندھ سے ارسا کا وفاقی نمائندہ مقرر کرے گی۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ارسا قانون میں ترمیم کرتے ہوئے سندھ کے حقوق کا پورا خیال کیا جائے۔ جسٹس فیصل کمال عالم نے کہاکہ وفاقی حکومت عدالتی حکم کے باوجود سندھ سے ارسا کا رکن مقرر نہیں کیا۔ 3 ہفتوں میں سندھ سے ارسا کے لیے وفاقی نمائندہ مقرر کیا جائے۔ اگر وفاقی حکومت نے 3 ہفتوں میں ارسا کا نمائندہ تعینات نہ کیا تو اعلی افسران کیخلاف کاروائی کی جائے گی بعدازاں عدالت نے سماعت 25 جون تک ملتوی کردی۔