20 ہزار مزید گرین ٹریکٹرز سبسڈی پر فراہم کئے جارہے ہیں، محكمہ زراعت سمبڑیال

جمعرات 22 مئی 2025 17:23

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2025ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع سمبڑیال ذیشان گورائیہ نے کہا ہے کہ 20 ہزار مزید گرین ٹریکٹرز سبسڈی پر فراہم کئے جارہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی صوبہ میں زرعی میکا نائزیشن کیلئے انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے کاشتکاروں کیلئے دوسرے فیز میں مزید 20 ہزارگرین ٹریکٹرز سبسڈی پر فراہم کیے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 9 ہزار5 سو خوش نصیب کاشتکاروں کو بذریعہ شفاف قرعہ اندازی گرین ٹریکٹرز فراہم کیے جاچکے ہیں اور دوسرے فیز میں ٹریکٹرز کی فراہمی کیلئے کاشتکاروں سے درخواستیں جلد طلب کی جائیں گی۔