کمشنر سبی کی سائبان ویلفیئر ٹرسٹ کے بانی کو ضلع میں انکی بہترین خدمات پر تعریفی سند پیش

جمعرات 22 مئی 2025 23:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2025ء) کمشنر سبی ڈویڑن سید شاہ نے سائبان ویلفیئر ٹرسٹ کے بانی کو ضلع میں انکی بہترین خدمات پر تعریفی سند پیش کی ہے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل وحید شریف عمرانی بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

سائبان ویلفیر ٹرسٹ مستحق، غریب اور محروم طبقے کی مدد کے لیے پیش پیش رہتی ہے ،میڈیکل کیمپ ،بلڈ بینک آپریشنز و علاج معالجے کی مالی معاونت خوراک و راشن کی تقسیم، لنگر خانے ، امدادی کام ریسکیو، ریلیف و بحالی کے اقدامات کے لیے بھی ضلع سبی میں گراں قدر خدمات ہیں۔

متعلقہ عنوان :