خطرناک ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا، ترجمان پولیس رحیم یارخان

جمعہ 23 مئی 2025 13:23

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2025ء) تھانہ سٹی بی ڈویثرن پولیس اور مسلح ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے مبینہ تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا ۔ترجمان پولیس کے مطابق پولیس تھانہ بی ڈویثرن کی موٹر سائیکل سواروں کو ناکہ پر روکنے کی کوشش کی تو مسلح ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے ناکہ توڑ کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے ناکہ توڑ کر فرار ہونے والے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا۔

(جاری ہے)

تھانہ ائیرپورٹ کی حدود میں فائرنگ کے تبادلہ میں ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا ۔ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت عرفان کھوکھر کے نام سے ہوئی ہے۔ہلاک ڈاکو ،ڈکیتی، راہزنی جیسے سنگین مقدمات کا ریکارڈی تھا۔ ہلاک ڈاکو سے ناجائز اسلحہ اور چھینا گیا موٹر سائیکل پولیس نے قبضہ میں لے لیا ۔پولیس ترجمان نے مزید بتایا کہ ہلاک ڈاکو کی نعش ہسپتال منتقل کر کے قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔ \378