تھائی لینڈ،پولیس اہلکاروں پر حملہ کرنے والی بلی گرفتار

جمعہ 23 مئی 2025 15:08

بنکاک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2025ء)تھائی لینڈ میں ایک حیرت انگیز اور دلچسپ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک امریکی شارٹ ہئیر نسل کی بلی کو شہری نے ریسکیو کر کے پولیس اسٹیشن پہنچایا، مگر بلی نے وہاں پہنچ کر ایسی حرکتیں کیں کہ پولیس کو اسے گرفتار کرنا پڑ گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق پولیس افسر دا پرندا پاکیسوک نے 9 مئی کو اس منفرد واقعے کی تفصیل ایک دلچسپ انداز میں شیئر کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ بلی کو پیار سے تھانے میں خوش آمدید کہا گیا اور اس کا خیال رکھا گیا۔ بلی نے گلابی ہارنیس پہنا ہوا تھا اور بظاہر کافی معصوم لگ رہی تھی، لیکن کچھ ہی دیر میں اس نے اپنے پنجے دکھا دیے۔بلی نے ایک کے بعد ایک کئی پولیس اہلکاروں کو نوچا اور کاٹا، جس سے تھانے کے ماحول میں ہلچل مچ گئی۔ افسر پاکیسوک نے مزاحیہ انداز میں کہا: اس بلی پر پولیس اہلکاروں پر حملے کا مقدمہ درج کیا جا رہا ہے اور اسے حراست میں لیا جا رہا ہے۔ براہِ کرم یہ پوسٹ شیئر کریں تاکہ اس کا مالک آ کر اس کی ضمانت کروا سکے۔

متعلقہ عنوان :