ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے پینٹاگون میں صحافیوں پر نئی پابندیاں عائد

ہفتہ 24 مئی 2025 16:52

ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے پینٹاگون میں صحافیوں پر نئی پابندیاں عائد
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2025ء)امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ نے ایسے احکامات جاری کیے جن کے تحت صحافیوں کو پینٹاگون کی عمارت کے زیادہ تر حصے میں سرکاری محافظ رکھنے کی ضرورت ہو گی۔

(جاری ہے)

یہ واقعہ امریکی پریس پر ٹرمپ انتظامیہ کی پابندیوں کے سلسلے میں تازہ ترین ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق فوری طور پر نافذ العمل ہونے والے یہ اقدامات سند یافتہ نامہ نگاروں پر آرلنگٹن، ورجینیا میں امریکی محکمہ دفاع کے زیادہ تر ہیڈ کوارٹرز تک رسائی پر پابندی عائد کرتے ہیں جب تک کہ ان کے پاس سرکاری منظوری اور حفاظتی دستہ نہ ہو۔