سری لنکا، سوٹ کیس سے 46 کلو منشیات برآمد، برطانوی خاتون گرفتار

خاتون کو سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو کی ایک جیل میں رکھا گیا ہے،برطانوی میڈیا

ہفتہ 24 مئی 2025 16:37

سری لنکا، سوٹ کیس سے 46 کلو منشیات برآمد، برطانوی خاتون گرفتار
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2025ء)برطانوی خاتون کو سری لنکا میں منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق مبینہ طور پر برطانوی خاتون کے سوٹ کیس سے 46 کلو منشیات برآمد ہونے کے بعد اسے گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

کسٹم افسران نے جنوبی لندن سے تعلق رکھنے والی 21 سالہ خاتون پر رواں ماہ کے شروع میں ملک میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کا الزام لگایا تھا۔

دوسری جانب خاتون نے اپنے سامان میں منشیات کی موجودگی سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کو میرے سامان میں رکھا گیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق خاتون کو سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو کی ایک جیل میں رکھا گیا ہے۔خاتون کے وکیل کے مطابق وہ اپنے اہلخانہ سے رابطے میں ہیں تاہم جرم ثابت ہونے پر انہیں 25 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :