اسسٹنٹ کمشنر پسرور کا ستھرا پنجاب صفائی مہم کے سلسلے میں تحصیل کے مختلف علاقوں کا دورہ

جمعہ 23 مئی 2025 13:50

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2025ء) اسسٹنٹ کمشنر پسرور سدرہ ستار نے ستھرا پنجاب صفائی مہم کے سلسلے میں تحصیل کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے پسرور روڈ ،بڈیانہ اور ملحقہ علاقوں میں صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے آن گراؤنڈ ویسٹ مینجمنٹ کے عملے سے بھی ملاقات کی اور جہاں صفائی غیر تسلی بخش پائی گئی وہاں فوری بہتری کے لیے ہدایات جاری کیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بازاروں، گلیوں، پارکوں اور دیگر عوامی مقامات پر صفائی کو یقینی بنانے پر زور دیا، روزانہ کچرا اٹھانے، کنٹینر کی صفائی اور نکاسی آب پر توجہ دی جائے۔ انہوں نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور صفائی کے معاملات میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ یہ مہم وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کی ہدایت پر چلائی جا رہی ہے اور اس کی کامیابی ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔