نوویک جوکووچ اور کیمرون نوری اے ٹی پی جنیوا اوپن ٹینس مینز سنگلز سیمی فائنل میں داخل

جمعہ 23 مئی 2025 15:00

جنیوا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2025ء) سربیا کے بین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور 24گرینڈ سلام ٹائٹلز کے فاتح نوویک جوکووچ اورانگلینڈ کے ٹینس کھلاڑی کیمرون نوری اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت اے ٹی پی جنیوا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے ۔38 سالہ سربین سٹار نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں اٹلی کے حریف کھلاڑی میٹیو آرنلڈی کو شکست دی جبکہ 29 سالہ برطانوی ٹینس سٹار کیمرون نوری نے مینز سنگلز کوارٹر فائنل میچ میں آسٹریلین حریف کھلاڑی الیکسی پوپیرین کو مات دی ۔

اے ٹی پی ٹینس ٹورنامنٹ کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے سوئٹزرلینڈ کے مشہور شہر جنیوا میں جاری ہیں جس میں شائقین ٹینس کو اچھے مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اے ٹی پی ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں38 سالہ سربین سٹار نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اٹلی کے حریف کھلاڑی میٹیو آرنلڈی کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور4-6 سے شکست دے کر ٹاپ فور رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

کوارٹر فائنل رائونڈ کے ایک اور میچ میں 29 سالہ برطانوی ٹینس سٹار کیمرون نوری نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے آسٹریلین حریف کھلاڑی الیکسی پوپیرین کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 6-7(6-8)اور4-6 سے شکست دے کر ایونٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ \932

متعلقہ عنوان :