تحصیل انتظامیہ مٹہ کی جانب سے سروس ڈیلیوری سنٹر سمبٹ مٹہ میں کھلی کچہری

جمعہ 23 مئی 2025 16:04

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2025ء) تحصیل انتظامیہ مٹہ کی جانب سے سروس ڈیلیوری سنٹر سمبٹ مٹہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر مٹہ احسن فراز گوندل، تحصیلدار و نائب تحصیلدار مٹہ، مختلف محکموں کے سربراہان، نمائندگان اور بڑی تعداد میں مقامی افراد نے شرکت کی۔ کھلی کچہری میں شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر مٹہ کو مسائل سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

متعدد مسائل پر فوری کارروائی کرتے ہوئے موقع پر احکامات جاری کیے گئے جبکہ دیگر معاملات کو متعلقہ اداروں کے سپرد کرتے ہوئے ان کے بروقت حل کے لیے ہدایات دی گئیں تاکہ عوام کو کسی بھی قسم کی دقت کا سامنا نہ ہو۔ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر احسن فراز گوندل نے کہا کہ ان کے دفتر کے دروازے ہمیشہ عوام کے لیے کھلے ہیں۔ ہماری اولین ترجیح ہے کہ تحصیل مٹہ کے عوام کو حکومتی خدمات تک آسان اور شفاف رسائی حاصل ہو اور انہیں کسی قسم کی پریشانی نہ اٹھانی پڑے۔