خانیوال ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نے وزیر اعلیٰ پنجاب سمر گیمز 2025 کے ٹرائلز کا شیڈول جاری کر دیا

جمعہ 23 مئی 2025 17:42

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2025ء) ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد حفیظ نے وزیر اعلیٰ پنجاب سمر گیمز 2025 کے سلسلے میں ضلع خانیوال میں مختلف کھیلوں کے ٹرائلز کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ ٹیموں کا انتخاب مقررہ سلیکشن کمیٹیوں کے ذریعے کیا جائے گا، جنہیں باقاعدہ طور پر نوٹیفائی کر دیا گیا ہے۔جاری کردہ شیڈول کے مطابق 25 مئی بروز اتوار 2025 بیڈمنٹن (میل/فی میل ) 9:00 بجے صبح سپورٹس جمنیزیم سپورٹس سٹیڈیم خانیوال، ہاکی میل 5بجے شام ہاکی گراؤنڈ سپورٹس سٹیڈیم خانیوال، کبڈی (تحصیل خانیوال) شام 5:00 بجے شام،فٹ بال گراؤنڈ سپورٹس سٹیڈیم خانیوال،دوسرے روز 26 مئی بروز سوموار والی بال (میل) 9بجے صبح سپورٹس جمنیزیم خانیوال، کبڈی (تحصیل میاں چنوں) 5بجے – فلڈ لائٹ کرکٹ گراؤنڈشام میاں چنوں ،تیسرے روز 27 مئی بروز منگل ہاکی (میل ) 5 بجے شام ہاکی گراؤنڈ سپورٹس سٹیڈیم، خانیوال چوتھے روز 28 مئی بروز بدھکبڈی (تحصیل کبیر والا) 5 بجے شام فٹبال گراؤنڈ، کبیر والا،پانچویں روز 29 مئی بروز جمعرات کبڈی (تحصیل جہانیاں) 5 بجے شام فلڈ لائٹ کرکٹ گراؤنڈ، جہانیاں، ٹرائلز کے لیے ایس او پیز جاری کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

جس کے مطابق ٹیموں کی سلیکشن نوٹیفائی کردہ سلیکشن کمیٹی کے تحت کی جائے گی۔ صرف ضلع خانیوال کے مستقل رہائشی کھلاڑی ہی ان ٹرائلز میں حصہ لینے کے اہل ہوں گے۔ ڈیپارٹمنٹ سے وابستہ کھلاڑی ٹرائلز میں حصہ لینے کے اہل نہیں ہوں گے۔کبڈی کے کھیل میں عمر کی کوئی قید نہیں ہے۔دیگر کھیلوں میں صرف وہی کھلاڑی اہل ہوں گے جن کی تاریخ پیدائش 01 جنوری 2004 یا اس کے بعد ہو۔\378