واشنگٹن ، اسرائیلی سفارت خانے کے دو ملازمین کی ہلاکت پرقطرکا بھی اظہار مذمت

جمعہ 23 مئی 2025 21:34

دوحہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2025ء)خلیجی ملک قطر نے بھی امریکہ میں اسرائیلی سفاتخانے کے دو ملازمین کے فائرنگ سے مارے جانے پر دلی صدمے اور گہری مذمت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق اس سے پہلے متحدہ عرب امارات نے بھی اس بارے دلی صدمے، مذمت اور دو ہلاکتوں سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے۔