یمن ، حوثیوں کے خفیہ اسلحہ گودام میں دھماکا ، 19 افراد ہلاک

جمعہ 23 مئی 2025 22:10

صنعا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2025ء)یمن کے دارالحکومت صنعا کے شمال مشرق میں واقع بنی حشیش کی علاقے صرف میں حوثیوں کے ایک اسلحہ گودام میں زوردار دھماکہ ہوا۔

(جاری ہے)

یہ عرب ٹی وی کے مطابق ذرائع نے اس امر کی تصدیق کی کہ یہ دھماکہ کسی فرد کے فعل کا نتیجہ تھا، کیوں کہ گودام کے مقام پر کوئی فضائی حملہ نہیں کیا گیا تھا۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یہ گودام زیر زمین اور خفیہ نوعیت کا تھا۔گودام میں دو گھنٹوں تک دھماکوں کا سلسلہ جاری رہا۔ اس دوران گولہ بارود اردگرد کے علاقوں میں بکھر گیا، جس سے قریبی عمارتوں، دکانوں اور رہائشی گھروں کو شدید نقصان پہنچا۔

متعلقہ عنوان :