ٹرمپ کے دورمیں سعودی عرب کے ساتھ دفاعی تعاون مضبوط ہوا ہے، پینٹاگون

جمعہ 23 مئی 2025 21:34

ٹرمپ کے دورمیں سعودی عرب کے ساتھ دفاعی تعاون مضبوط ہوا ہے، پینٹاگون
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2025ء)امریکی وزارت دفاع پینٹاگون کے ترجمان شان بارنیل نے بتایا ہے کہ سعودی عرب اور امریکہ کے تعلقات اس وقت امریکی صدر ٹرمپ کے دور میں زیادہ مضبوط ہو گئے ہیں خاص طور پر دفاعی تعاون کے معاملات میں یہ تعلقات زیادہ بہتر ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پینٹاگون میں امریکی مشیر نے علاقائی سلامتی کے حصول میں سعودی عرب کے مرکزی کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ علاقائی سلامتی صدر ٹرمپ کے باہمی خوشحالی کے ویڑن کا حصہ ہے۔ اسی تناظر میں انہوں نے مستقبل میں سعودی عرب کے ساتھ دفاعی شراکت داری کو سراہنے کے پینٹاگون کے عزم کی بھی تصدیق کی۔