سات لاکھ 55 ہزارعازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے

جمعہ 23 مئی 2025 21:34

سات لاکھ 55 ہزارعازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے
ریا ض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2025ء)سعودی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹس نے اعلان کیا ہے کہ اس سال 1446 ہجری کے حج سیزن کے لیے تک ملک کے تمام فضائی، زمینی اور سمندری راستوں سے تقریبا 755,344 عازمین حج پہنچ چکے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق پاسپورٹ حکام نے وضاحت کی کہ بیرون ملک سے فضائی راستوں سے آنے والے عازمین کی تعداد 725297 تھی۔

(جاری ہے)

زمینی راستوں سے آنے والوں کی تعداد 27225 اور سمندری راستوں سے آنے والوں کی تعداد 2822 رہی ہے۔جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹس نے عازمین حج کے داخلے کے طریقہ کار کو آسان بنانے کے لیے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کی تصدیق کی ہے۔ ان کوششوں میں بین الاقوامی فضائی، زمینی اور سمندری راستوں پر اپنے پلیٹ فارمز کو جدید ترین تکنیکی آلات سے لیس کرنا بھی شامل ہے۔ یہ آلات مختلف زبانوں میں اہل انسانی وسائل کے ذریعے چلائے جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :