Live Updates

بھارت کی خارجہ پالیسی بربادی کا شکار ہے، راہول گاندھی

ہفتہ 24 مئی 2025 15:05

بھارت کی خارجہ پالیسی بربادی کا شکار ہے، راہول گاندھی
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2025ء)انڈین نیشنل کانگریس کے رہنما اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہول گاندھی نے کہا ہے کہ بھارت کی خارجہ پالیسی تباہ ہو چکی ہے جسکا وزیر خارجہ ایس جے شنکر کو جواب دینا چاہیے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق راہول گاندھی نے بھارت کے سفارتی معاملات کے حوالے سے کئی تنقیدی سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ کس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دو جنوبی ایشیائی پڑوسیوں کے درمیان ثالثی کا اختیار دیا اور کسی بھی ملک نے بھارت کی حمایت کیوں نہیں کی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ کیاایس جے شنکر] وضاحت کریں گے کہ کسی ایک ملک نے پاکستان کی مذمت کرنے میں ہمارا ساتھ کیوں نہیں دیا ٹرمپ کو دونوں ملکوں کے درمیان ثالثی کرنے کو کس نے کہا بھارت کی خارجہ پالیسی تباہ ہو گئی ہے۔قبل ازیں راہول گاندھی وزیر اعظم مودی کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں ۔ انہوں نے 12 مئی کو مودی کے قوم سے خطاب کا ایک کلپ بھی شیئر کیا اور لکھا’’مودی جی، کھوکھلی تقریریں کرنا بند کریں، مجھے بتائیں آپ نے ٹرمپ کے سامنے جھک کر بھارت کے مفادات کو کیوں قربان کیا آپ نے بھارت کی عزت پر سمجھوتہ کیا ہے۔‘‘
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات