ایجوکیٹرز پولیس پبلک ہائی سکول اور ڈیف اینڈ ڈمب سوسائٹی کے مابین تعلیمی معاہدے پر دستخط ہو گئے

جمعہ 23 مئی 2025 19:40

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2025ء) ڈیف اینڈ ڈمپ سوسائٹی کے سرگودھا پولیس کے ساتھ تعلیمی معاہدے پر دستخط ہو گئے۔ ایجوکیٹرز پولیس پبلک ہائی سکول اور ڈیف اینڈ ڈمب سوسائٹی کے درمیان ایک تعلیمی معاہدے پر دستخط ہوئے جس کے تحت سوسائٹی کے رجسٹرڈ ممبران کے بچوں کو پولیس ایجوکیٹرز سکول میں رعایتی فیس پر تعلیم حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

پرنسپل قراۃ العین اشرف اور صدر ڈیف اینڈ ڈمب سوسائٹی اشفاق احمد گجر نے معاہدے پر دستخط کیے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا محمد شہزاد آصف خان نے کہا کہ خصوصی افراد کو پولیس تحفظ اور پولیس سہولیات ترجیحی بنیادوں پر فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی بچے معاشرے کا حصہ ہیں اور انکی تعلیمی ضروریات کو پورا کرنا ہمارا فرض ہے تاکہ وہ بھی اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے معاشرے میں اپنا مقام پیدا کرسکیں ۔

آر پی او نے پرنسپل ایجوکیٹرز پولیس پبلک ہائی سکول قراۃ العین اشرف اور صدر ڈیف اینڈ ڈمب سوسائٹی اشفاق احمد گجر کے ساتھ معاہدے پر دستخط کئے ۔ اس موقع پر ایڈیشنل ایس پی ہیڈ کوارٹر ضیاء اللہ ، ایس پی انویسٹی گیشن جاوید اختر جتوئی اور دیگرپولیس افسران و سٹاف بھی موجود تھا۔

متعلقہ عنوان :