Live Updates

شوگر کارٹل پر 44 ارب روپے جرمانے کا کیس دوبارہ سماعت کیلئے کمپٹیشن کمیشن کو واپس

کمپٹیشن کمیشن کی چیئر پرسن کو جوڈیشل کارروائی میں کاسٹنگ ووٹ استعمال کرنے سے روک دیا گیا، کمپٹیشن کمیشن کی چیئر پرسن کے ووٹ کی وجہ سے شوگر ملوں پر 44 ارب روپے کا جرمانہ عائد ہوا تھا

جمعہ 23 مئی 2025 20:45

شوگر کارٹل پر 44 ارب روپے جرمانے کا کیس دوبارہ سماعت کیلئے کمپٹیشن کمیشن ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2025ء)اپیلٹ ٹریبونل نے شوگر کارٹل پر 44 ارب روپے جرمانے کا کیس دوبارہ سماعت کیلئے کمپٹیشن کمیشن کو واپس بھجوا دیا۔اپیلٹ ٹریبونل نے اپنے فیصلے میں کہا کہ کمپٹیشن کمیشن 90 روز میں شوگر کارٹلز کیس کا فیصلہ کرے۔

(جاری ہے)

فیصلے میں کہا کہ کمپٹیشن کمیشن کی چیئر پرسن جوڈیشل کارروائی میں کاسٹنگ ووٹ استعمال نہیں کرسکتی، کمیشن کی چیئر پرسن نیکاسٹنگ ووٹ کے ذریعے 2، 2 سے برابر فیصلے کو اکثریت میں بدلا تھا اور اب کاسٹنگ ووٹ ختم ہونے سے پرانا فیصلہ دوبارہ 2، 2 سے برابر ہوگیا۔

شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چیئرپرسن کے کاسٹنگ ووٹ سے فیصلہ کو عدالت میں چیلنج کر رکھا تھا۔ یاد رہے کہ عمران خان دور میں 2021 میں شوگر ملز پر کارٹل بنانے اور قیمتیں فکس کرنے پر 44 ارب روپے کا جرمانہ عائد ہوا تھا، دو ممبرز نے جرمانے کے حق میں جبکہ دیگر دو نے مخالفت میں فیصلہ دیا تھا۔ کمپٹیشن کمیشن کی چیئر پرسن کے ووٹ کے باعث شوگر ملوں پر جرمانہ عائد کرنے کے حق میں فیصلہ دیا گیا تھا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات