متحدہ عرب امارات میں پہلی بار مئی کا گرم ترین دن، درجہ حرارت 50 ڈگری سے زائد

ہفتہ 24 مئی 2025 09:00

ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2025ء) متحدہ عرب امارات کے محکمہ موسمیات نیشنل سنٹر فار میٹرولوجی نے کہا ہے کہ مئی میں درجہ حرارت 50.4 ڈگری سیلسیس رہا جو اس مہینے میں 2003 سے ریکارڈ کیا جانے والا سب زیادہ درجہ حرارت ہے۔

(جاری ہے)

فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق نیشنل سنٹر فار میٹرولوجی نے ایکس اکاؤنٹ پر ایک ٹویٹ میں لکھا کہ گزشتہ روز مقامی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے ابوظہبی کے شہر الشوامخ میں ملک بھر کا سب سے زیادہ 50.4 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ اس سے قبل مئی 2009 میں زیادہ سے زیادہ 50.2 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا تھا۔