
انگلینڈ، آسٹریلیا ایشزسیریز کا 74واں ایڈیشن نومبرمیں ہوگا
سیریز کا پہلا میچ انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان 21 نومبر سے پرتھ سٹیڈیم پرتھ میں شروع ہوگا
ہفتہ 24 مئی 2025 12:22

(جاری ہے)
سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 نومبر تک پرتھ سٹیڈیم پرتھ میں کھیلا جائے گا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔مینز ایشز سیریز کے شیڈول کے مطابق پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 4سے 8دسمبرگابا، برسبین میں کھیلا جائیگا،تیسرا میچ 17 سے 21دسمبرتک ایڈیلیڈ اوول، ایڈیلیڈمیں کھیلا جائے گا،چوتھا باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ 26 سے 30 دسمبر تک میلبورن کرکٹ گرائونڈ، میلبورن(ایم سی جی)میں کھیلا جائے گا جبکہ پانچواں اور آخری ٹیسٹ میچ 4سے 8 جنوری 2026 تک سڈنی کرکٹ گرائونڈ، سڈنی میں کھیلا جائے گا۔1982/83 کی ایشزسیریز کے بعد یہ آسٹریلیا میں برسبین کرکٹ گراؤنڈ میں شروع ہونے والی پہلی ایشز سیریز بھی ہو گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 73 ایشز سیریز ہوچکی ہیں جن میں سے 34 میں آسٹریلیا نے فتح حاصل کی جبکہ 32 سیریز انگلینڈ کے نام رہیں۔7 ایشز سیریز بے نتیجہ رہیں۔یہ سیریز مجموعی طور پر 74ویں ایشز سیریز جو آسٹریلیا میں ہوگی۔دونوں ٹیموں کے درمیان گزشتہ ایشز سیریز میں 2-2 سے برابر ہوگئی تھی۔واضح رہے کہ 2025/26 کی ایشز سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہوگی۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سب سے تگڑے کھلاڑی کی پی ایس ایل فائنل میں شرکت مشکوک
-
پورے ٹورنامنٹ میں کچھ اہم شعبوں میں ناکام رہے، شاداب خان
-
ویرات کوہلی کو گیند لگنے پر انوشکا شرما کا ’ری ایکشن‘ وائرل
-
پاکستان پیڈل رینکنگ کپ 30 مئی سے کراچی میں شروع ہو گا
-
پی ایس ایل ایلیمینیٹر: لاہور قلندرز یونائیٹڈ کو شکست دیکر فائنل میں پہنچ گئی
-
پنجاب حکومت خواتین کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کے مساوی مواقع فراہم کررہی ہے‘مریم نوازسے ایتھلیٹ مونا خان کی ملاقات
-
لاہور قلندرز نے اپنے ہیڈ کوچ کے بغیر پی ایس ایل فائنل میں جگہ بنالی
-
ویسٹ انڈین بیٹر نے اے بی ڈیویلیئرز کا تیز ترین ففٹی کا ریکارڈ برابر کردیا
-
شاہین آفریدی پی ایس ایل پلے آف مرحلے میں سب سے زیادہ میچز جیتنے والے کپتان بن گئے
-
ہم ٹائٹل جیتیں یا نہ جیتیں کھلاڑیوں کو موقع دیتے رہیں گے : ثمین رانا
-
بنگلا دیش کیخلاف سیریز میں بابر اعظم نہیں تو کراؤڈ بھی نہیں ہوگا ، باسط علی کا بڑا دعویٰ
-
آئندہ بھی پی ایس ایل کا حصہ بننا چاہتا ہوں : ڈیوڈ وارنز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.