Live Updates

غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے جاری، مزید 66 فلسطینی شہید، 185 سے زائد زخمی

ہفتہ 24 مئی 2025 15:09

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2025ء)غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے جاری ہیں، بمباری سے مزید 66 فلسطینی شہید ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے رکنے کا نام نہیں لے رہے ۔اسرائیل کی جانب سے غزہ پر حملوں میں شدت آگئی ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فضائی حملوں میں مزید 66 فلسطینی شہید اور 185 سے زائد زخمی ہیں۔50 سے زائد فلسطینی ملبے تلے دب کر لاپتہ بھی ہے۔اسرائیلی حملے میں غزہ کے جنوبی علاقے خان یونس کے المحل محلے میں بھی ایک رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 3 فلسطینی شہید اور 20 سے زائد زخمی بھی ہوئے۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :