میڈ اِن چائناسے لے کر چین میں تخلیق تک کی ترقی کوبین الاقوامی کاروباری برادری کا خراج تحسین

ہفتہ 24 مئی 2025 16:37

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2025ء) بیجنگ میں منعقدہ 2025 کی عالمی تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کی سمٹ میں 48 ممالک اور خطوں کے کاروباری نمائندوں نے شرکت کی۔چینی میڈیا کے مطابق شرکاء نے کہا کہ چین اعلیٰ معیار کی ترقی اور اعلیٰ سطح کے کھلے پن کو فروغ دینے پرخصوصی توجہ دیتا ہے۔

(جاری ہے)

بڑھتی ہوئی ایجادات دنیا کو بہتر ثمرات مہیا کر رہی ہیں اور عالمی اقتصادی ترقی کے نئے مواقع بھی پیدا کرتی ہیں۔

برطانیہ کے 48 گروپ کے چیئرمین جیک پیری نے کہاکہ جب ڈیپ سیک کی خبر سامنے آئی تو مجھ سے سوال کیا گیا کہ کیا میں حیران ہوںجس پر میں نے جواب دیا کہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ھی بیرونی دنیا ٹیکنالوجی کے ذریعے چین کو روکنے کی کوشش کرتی ہے تو چین ہمیشہ مشکلات پر قابو پاتا ہے۔ مجھے اس بات پر بالکل بھی حیرت نہیں ہے کہ چین اب مصنوعی ذہانت کے میدان میں آگے ہے۔