
چاہتا ہوں دنیا میں امن قائم ہو اور سب تجارت کریں
امریکی صدر کی یوکرینی صدر سے اہم ملاقات، زیلنسکی اور پیوٹن کی جلد ملاقات کروانے کی امید کا اظہار
محمد علی
پیر 18 اگست 2025
22:51

(جاری ہے)
ملاقات کے دوران صدر ٹرمپ نے کہا کہ روس اوریوکرین کے صدور جنگ کا خاتمہ چاہتےہیں۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ نہیں چاہتا کہ معاملہ سال دوسال کے لیےحل ہو اورپھرلڑائی شروع ہوجائے، یوکرین میں جنگ روکنے کا اچھا موقع ہے، یوکرین کےلوگوں کی خوشحالی چاہتےہیں۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ معاملات ٹھیک رہے تویوکرین اور روسی صدور کے ساتھ سہ فریقی میٹنگ کریں گے، ہم روس اوریوکرین کے درمیان دیرپا امن قائم کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ روس یوکرین کے درمیان جنگ ختم ہوگی، کب ہوگی یہ نہیں بتاسکتا، چاہتا ہوں دنیا میں امن ہو، سب تجارت کریں، یوکرین میں جنگ روکنے کا اچھا موقع ہے۔ ملاقات میں صدر زیلنسکی کا کہنا تھا کہ ہم کیسےمحفوظ رہ سکتے ہیں، ہمیں اپنی سکیورٹی کی ضمانت چاہیے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ امن قائم کرنے اور برقرار رکھنے کے لیے روس، یوکرین اور باقی سب کے ساتھ مل کر کام کریں گے، یوکرین اور یورپی رہنماؤں سے ملاقات میں سکیورٹی ضمانتوں پر بات کروں گا، ملاقاتوں کے بعد روسی صدر سے بھی فون پر بات کروں گا۔ اس سے قبل صدر ٹرمپ نے یوکرینی ہم منصب ولادیمیر زیلنسکی اور متعدد یورپی رہنماؤں کا پُرتپاک استقبال کیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ آج وائٹ ہاؤس میں بڑا دن ہے، ہم نے ایک ہی وقت میں کبھی اتنے زیادہ یورپی رہنماؤں کی میزبانی نہیں کی۔ صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ یہ امریکا کے لیے ایک اعزاز کی بات ہے، دیکھتے ہیں روس یوکرین جنگ کے خاتمے سے متعلق کیا نتائج نکلتے ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
حماس نے اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کیلئے رضامندی ظاہر کر دی
-
ٹرمپ کی پالیسیز سے امریکا سائنس میں عالمی برتری کھو سکتا ہے، نوبل حکام کا انتباہ
-
معاہدہ نہ ہوا تو ایسی قیامت برپا ہو گی جو دنیا نے کبھی نہیں دیکھی ہو گی
-
جوہری ہتھیار بنانے کا کوئی ارادہ نہیں، ایران
-
ایلون مسک کی دولت 500 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی
-
شام کو ٹکڑوں میں تقسیم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،ترک صدر
-
امریکا میں شٹ ڈائون سے ہلچل، ناسا کے 15 ہزارملازم فارغ
-
’’ہم راہول گاندھی کے سینے میں گولی ماریں گے‘‘ بی جے پی ترجمان کی لائیو ٹی وی شو کے دوران دھمکی
-
میگھن مارکل کے والد فلپائن میں زلزلے کے دوران عمارت میں پھنس گئے
-
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ
-
امریکی شٹ ڈاؤن کے باعث ناسا بند
-
قطر پر کیا جانے والا حملہ امریکا پر حملہ تصور ہوگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.