غزہ سے یرغمالیوں کی واپسی کیلئے حماس کا خاتمہ ضروری ہے، ٹرمپ

صرف چھ ماہ کے دوران چھ جنگیں ختم کروائیں اور ایران کی جوہری تنصیبات کو تباہ کیا ، گفتگو

منگل 19 اگست 2025 17:16

غزہ سے یرغمالیوں کی واپسی کیلئے حماس کا خاتمہ ضروری ہے، ٹرمپ
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ سے یرغمالیوں کی واپسی اس وقت تک ممکن نہیں جب تک حماس کو مکمل طور پر ختم نہ کردیا جائے۔

(جاری ہے)

ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے سیکڑوں یرغمالیوں کی رہائی پر مذاکرات کیے اور انہیں اسرائیل اور امریکا واپس لانے میں کردار ادا کیا۔ٹرمپ نے مزید کہا کہ "اگر حماس کا خاتمہ جلدی کردیا جائے تو یرغمالیوں کی واپسی کے امکانات اتنے ہی زیادہ ہوں گے۔"انہوں نے دعوی کیا کہ صرف چھ ماہ کے دوران انہوں نے چھ جنگیں ختم کروائیں اور ایران کی جوہری تنصیبات کو تباہ کیا۔