اسرائیل کے ساتھ کسی بھی وقت جنگ دوبارہ چھڑسکتی ہے، ایران کا انتباہ

منگل 19 اگست 2025 18:37

اسرائیل کے ساتھ کسی بھی وقت جنگ دوبارہ چھڑسکتی ہے، ایران کا انتباہ
تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2025ء) ا یران کے ایک سینیئر رہنما نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ کسی بھی وقت جنگ دوبارہ چھڑ سکتی ہے کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان کوئی باضابطہ جنگ بندی معاہدہ موجود نہیں ہے۔ایران کے اول نائب صدر محمد رضا عارف نے کہا کہ جون میں ہونے والی بارہ روزہ جنگ کے بعد کی صورتحال انتہائی نازک ہے، اس لیے ایران کو ہر وقت جنگ کے لیے تیار رہنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ فی الحال محض ایک وقتی جنگ بندی ہے، جو کسی بھی وقت ٹوٹ سکتی ہے۔یاد رہے کہ جون میں اسرائیل کی جانب سے شروع کی گئی جنگ میں ایران کے ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں اعلی فوجی کمانڈر اور اہم جوہری سائنسدان بھی شامل تھے۔ اس جنگ کے دوران ایران کی جوہری، فوجی اور توانائی تنصیبات کو شدید بمباری کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

جوابا ایران نے اسرائیل کے فوجی مراکز کے ساتھ ساتھ تجارتی اہداف پر بھی میزائل اور ڈرون حملے کیے، جبکہ تل ابیب اور حیفا تک ایرانی بیلسٹک میزائل پہنچ گئے تھے۔امریکہ نے بھی اسرائیل کے مطالبے پر اپنے بنکر بسٹر بموں سے ایران کی تین جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا۔ بعد ازاں 24 جون کو امریکہ کی ثالثی میں جنگ بندی عمل میں آئی، لیکن یہ صرف عارضی نوعیت کی تھی اور اس کے لیے کوئی باضابطہ معاہدہ طے نہیں پایا تھا۔

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے فوجی مشیر یحیی رحیم صفوی نے بھی کہا ہے کہ ایران بڑے چیلنجز اور بدترین جنگی حالات سے نمٹنے کی تیاری کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران جنگ نہیں چاہتا، لیکن کسی بھی صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔دوسری جانب مغربی طاقتیں ایران پر الزام لگاتی ہیں کہ وہ جوہری بم کے حصول کی کوشش کر رہا