چیٹ جی پی ٹی سی لکھی گئی اسائنمنٹس پہچاننے کے لئے نیا ٹول تیار

منگل 19 اگست 2025 17:16

چیٹ جی پی ٹی سی لکھی گئی اسائنمنٹس پہچاننے کے لئے نیا ٹول تیار
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2025ء)اوپن اے آئی نے اسائنمنٹس لکھنے کے لیے چیٹ جی پی ٹی کا استعمال کرنے والے طلبہ کو پکڑنے کے لئے نیا ٹول بنا لیا ہے۔ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق چیٹ جی پی ٹی سے لکھی گئی تحریر کو پہچاننے کیلئے ٹیکسٹ واٹرمارکنگ پر تحقیق کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

کمپنی کے ترجمان کے مطابق اس نئے طریقہ کار میں صرف چیٹ جی پی ٹی کی تحریر کو پہچانا جا سکے گا اور اس کیلئے چیٹ جی پی ٹی کے الفاظ کے انتخاب میں معمولی تبدیلی کی جائے گی تاکہ انویزیبل واٹرمارک پیدا ہو جائے۔

ترجمان کے مطابق تحریر کو ترجمہ کرنے، دوبارہ لکھوانے یا کسی اور اے آئی ماڈل کے ذریعے تبدیل کرنے پر یہ طریقہ ناکام بھی ہوسکتا ہے اور یہ انگریزی نہ بولنے والے لوگوں پر غیر ضروری اثر ڈال سکتی ہے، تاہم کمپنی ابھی اس پر غور کر رہی ہے کہ آیا یہ نیا ٹول عام لوگوں کے لیے جاری کیا جائے یا نہیں۔

متعلقہ عنوان :