کوٹلی محسن خان میں گھر کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق

ہفتہ 24 مئی 2025 16:52

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2025ء) پشاور کے علاقے کوٹلی محسن خان میں گھر کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ ہفتہ کو ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر غیور مشتاق خان کے مطابق کوٹلی محسن خان میں گھر کی چھت گر گئی، ابتدائی طور پر ملبے کے نیچے ایک شخص دب گیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ملبے تلے سے 38 سالہ فرقان نامی شخص کو نکال لیا۔ ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے زخمی کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی۔

متعلقہ عنوان :