چارسدہ پولیس نے بدنام زمانہ اشتہاری کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا

ہفتہ 24 مئی 2025 17:24

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2025ء) چارسدہ پولیس نے مقابلے کے بعد بدنام زمانہ اشتہاری کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے کلاشنکوف و موٹر سائیکل برآمد کرلی۔ ہفتہ کو چارسدہ پولیس کے مطابق اشتہاری مجرم کی علاقے میں موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے فوری ناکہ بندی کی۔

(جاری ہے)

پولیس نے ملزم کو رکنے کا اشارہ کیا تو اس نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس نے حق حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ملزم زخمی ہوا اور گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزم سے ایک کلاشنکوف اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔ گرفتار مجرم اشتہاری زروان ولد فولاد چارسدہ پولیس کو ڈکیتی، دہشت گردی، پولیس مقابلے سمیت 8 سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔