جامعہ اشرفیہ لاہور میں(کل) اختتامی حج تربیتی پروگرا م منعقدہوگا

تربیتی پروگرام میں علماء کرام حج کا آسان طریقہ ، حج کے فضائل و مسائل اور روضہ اقدسﷺ پر حاضری کے آداب بیان کرینگے

ہفتہ 24 مئی 2025 18:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2025ء) جامعہ اشرفیہ لاہور میں مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی کی زیر سرپرستی عازمین حج کے لئے دوماہ سے جاری حج تربیتی پروگراموں کاآخری اختتامی تربیتی پروگرام کل 25مئی اتوار کوصبح 10 بجے سے سہ پہر 4بجے تک منعقدہوگا جس میںسرکاری اورپرائیویٹ طورپرحج پر جانے والے عازمین حج شرکت کرینگے،تربیتی پروگرام میں پروفیسر مولانا محمد یوسف خان اور مفتی محمد زکریا سمیت دیگر علماء حج کے فضائل و مسائل ، احرام باند ھنے ،طواف ، سعی ،رمئی جمار کا طریقہ، بیت اللہ اور مسجد نبوی ﷺ کی فضیلت و عظمت اور حضور ﷺ کے روضہ اقدس پر حاضری کے آداب و فضائل بیان کرینگے اس موقعہ پرعلماء کرام عازمین حج کے مختلف سو ا لات کے جوابات بھی دیں گے۔

متعلقہ عنوان :