قربانی کے جانوروں کی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن، 113 ملزمان گرفتار

ہفتہ 24 مئی 2025 20:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2025ء)لاہورپولیس نے عیدالاضحی کی آمد کے پیش نظر قربانی کے جانوروں کی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق مویشی چوری کی وارداتوں میں ملوث 113ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا،گرفتار ملزمان کے خلاف 79مقدمات درج کئے گئے۔ حکام کے مطابق اقبال ٹاؤن ڈویژن سے مویشی چوری کے 20 صدر ڈویژن سے 28 جبکہ کینٹ سے 20 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ماڈل ٹاؤن سے 30 سٹی سی19اورسول لائن سی3مویشی چوروں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔سربراہ لاہورپولیس نے کہاہے کہ مویشی منڈیوں کی سکیورٹی کیلئے بھرپوراقدامات کئے جارہے ہیں۔