سوات ،ٹریفک حادثے میں 18سالہ نوجوان جاں بحق

ہفتہ 24 مئی 2025 21:25

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2025ء)سوات کے علاقے کوکارئی میں ٹریفک حادثے میں 18 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق حادثے میں اظہار احمد ولد واحد الرحمان جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق تیز رفتار کار کی ٹکر سے نوجوان موقع پر دم توڑ گیا۔ حادثے کے بعد ڈرائیور بخت بیدار کو حراست میں لے کر واقعے کی رپورٹ درج کر لی گئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مزید تفتیش جاری ہے ۔