Live Updates

روس اور یوکرین میں سینکڑوں قیدیوں کا تبادلہ

اتوار 25 مئی 2025 09:50

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2025ء) روس اور یوکرین نے سیزفائر کے لیے کسی معاہدے تک پہنچنے کی کوششوں میں ناکامی کے دوران مزید سینکڑوں جنگی قیدیوں کا تبادلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اے ایف پی کے مطابق قیدیوں کا یہ تبادلہ کیف پر بڑے پیمانے پر روسی ڈرون اور میزائل حملوں کے چند گھنٹے بعد ہوا جس میں کم از کم 15 افراد زخمی ہوئے تھے۔یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی اور روس کی وزارت دفاع نے بتایا کہ دونوں فریقوں نے سنیچر کو ایک دوسرے کے مزید 307 فوجی رہا کیے۔ دونوں فریقوں نے جمعے کو بھی ایک دوسرے کے 390 فوجیوں اور شہریوں کو رہا کیا تھا۔ واضح رہے کہ اختتام ہفتہ مزید جنگی قیدیوں کی رہائی متوقع ہے جو گزشتہ تین برسوں کے دوران اس جنگ کا سب سے بڑا تبادلہ ہوگا۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات