پنجاب فوڈ اتھاڑٹی نے جعلی کولڈ ڈرنکس کی ترسیل کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا

جعلی کولڈ ڈرنکس تیار کرنے والے یونٹ بند ،مقدمہ درج کر گیا،موقع سے 6 افراد گرفتار 00 لٹر جعلی کولڈ ڈرنکس، 15ہزار ڈھکن، پیکنگ میٹریل، 80 لٹر محلول فلیور، 47 کلو خالی بوتلیں اور ٹویسٹر تلف

اتوار 25 مئی 2025 19:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2025ء) پنجاب فوڈ اتھاڑٹی نے جعلی کولڈ ڈرنکس کی ترسیل کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کے احکامات پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے نواحی علاقے غریب آباد میں چھاپہ مار کر جعلی کولڈ ڈرنکس تیار کرنے والے یونٹ کو بند کرا کے مقدمہ درج کر ادیا جبکہ موقع سے 6 افراد گرفتار کرا دیا گیا ۔

(جاری ہے)

سیفٹی ٹیم نے 3600 لٹر جعلی کولڈ ڈرنکس، 15ہزار ڈھکن، پیکنگ میٹریل، 80 لٹر محلول فلیور، 47 کلو خالی بوتلیں اور ٹویسٹر تلف جبکہ سپلائر گاڑی، فلنگ مشینیں، 9 سلنڈر، ٹینک، ڈرم، کولر اور برتن ضبط کر لئے گئے ۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کے مطابق موقع پر کیے گئے ٹیسٹ فیل ہونے پر کارروائی کی گئی، کولڈ ڈرنکس میں برکس کی مقدار مقرر کردہ حد سے کم پائی گئی، یونٹ میں صفائی کے ناقص انتظامات، حشرات کی بہتات پائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ جعلسازی میں ملوث یونٹ سے تمام مال برآمد کر کے تلف کر دیا گیا، معروف برانڈ کی جعلی بوتلیں لاہور شہر اور مضافات میں سپلائی ہونی تھی، کولڈ ڈرنکس پر اصل جیسی نقل پیکنگ لگا کر صارف کو دھوکہ دیاجارہا تھا۔

متعلقہ عنوان :