تھانہ انقلاب پولیس کی کارروائی، شہری کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

اتوار 25 مئی 2025 20:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2025ء) تھانہ انقلاب پولیس نے شہری کے قتل میں ملوث ملزم کا سراغ لگا کر گرفتار کرلیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق ملزم محمد اسحاق نے مورخہ 11 مئی کو دوستی نہ کرنے پر مقتول زبیر کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مدعی نور الحق نے مورخہ 11 مئی اپنے چچازاد بھائی زبیر کے قتل کی رپورٹ کی تھی، جس پر مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی، افسران بالا نے قتل کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ملوث ملزم کی گرفتاری کیلئے ڈی ایس پی رحمان بابا دیار خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ انقلاب ارشاد عمر اور تفتیشی افسران پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی ۔

خصوصی ٹیم نے جدید سائنسی خطوط اور ٹیکنیکل بنیادوں پر قتل میں ملوث ملزم محمد اسحاق ولد سنگین خان سکنہ محمود خان گڑھی کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضے سے اسلحہ آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے، جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔