ایلون مسک نے ایکس کی سروس متاثر ہونے کا ذمہ دارخودکوٹھہرادیا

میں نے دوبارہ 24 گھنٹے کام کرنا شروع کر دیا اور سوتا بھی آفس میں ہی ہوں،بیان

پیر 26 مئی 2025 15:37

ایلون مسک نے ایکس کی سروس متاثر ہونے کا ذمہ دارخودکوٹھہرادیا
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2025ء)دنیا بھر میں گزشتہ روز سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس کی سروس متاثر رہی جس کی وجہ سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔میڈیارپورٹس کے مطابق کمپنی کی انتظامیہ کی جانب س ایکس کی سروس متاثر ہونے کی کوئی تکنیکی وجہ تو نہیں بتائی گئی تاہم ایلون مسک نے خود کو اس کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

(جاری ہے)

ایلون مسک نے اپنی ایک پوسٹ میں دنیا بھر میں ایکس کی سروس متاثر ہونے کا اعتراف کیا اور سروس متاثر ہونے کی ذمہ داری خود قبول کی۔

انہوں نے لکھا کہ میں نے دوبارہ 24 گھنٹے کام کرنا شروع کر دیا اور سوتا بھی آفس میں ہی ہوں۔ایلون مسک نے لکھا کہ مجھے ایکس اور ٹیسلا اور اسٹارشپ پر مزید توجہ مرکوز کرنی چاہیے کیونکہ ہمارے پاس اہم ٹیکنالوجیز موجود ہیں۔انہوں نے مزید لکھا کہ اس ہفتے ایکس کی سروس متاثر ہونے سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہمیں بڑی آپریشنل تبدیلی کرنے کی ضرورت ہے۔