Live Updates

ورنہ میری گولی تو ہے ہی، پاکستان کے عوام کو مودی کی دھمکی

اپنی فوج کی شکست سے بوکھلائے بھارتی وزیراعظم نے پاکستان کے عوام کو مخاطب کرلیا

منگل 27 مئی 2025 15:51

ورنہ میری گولی تو ہے ہی، پاکستان کے عوام کو مودی کی دھمکی
گجرات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2025ء)پاکستان کے ہاتھوں تین رافیل سمیت 6 طیارے اور 26 دفاعی تنصیبات تباہ کرانے اور ذلتیں سمیٹنے کے بعد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنی بدحواسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے عوام کو کھلی دھمکی دیدی ہے اور کہا ہے کہ وہ بھارت کی مدد کرکے سکھ چین کی روٹی کھائیں، ورنہ میری گولی تو ہے ہی۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق اپنی آبائی ریاست گجرات کے شہر بھوج میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مودی کی وہ جھنجھلاہٹ باہر آگئی جو بھارتی فوج کو پاکستان کے ہاتھوں عبرت ناک شکست پر انہیں لاحق ہو چکی ہے اور بھارتی وزیراعظم نے وہ الفاظ استعمال کر دیئے جو کسی بھی ملک کا سربراہ حکومت دوسرے ملک کے شہریوں کے لیے استعمال نہیں کر سکتا کیونکہ جنگ میں بھی دشمن ملک کے شہریوں کو نقصان پہنچانا عالمی قوانین کے تحت جرم ہے۔مودی نے کہا کہ پاکستان کو آتنک کی بیماری سے مکت کرنے کیلئے پاکستان کے عوام کو آگے آنا ہوگا، پاکستان کے نوجوانوں کو آگے آنا ہوگا۔ سکھ چین کی زندگی جیو، روٹی کھا۔ ورنہ میری گولی تو ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات