جیت کا جشن غم میں تبدیل؛ تماشائیوں پر گاڑی چڑھادی

53 سالہ شخص نے لیورپول کے شائقین کو کچل ڈالا، 47 افراد زخمی

منگل 27 مئی 2025 20:24

جیت کا جشن غم میں تبدیل؛ تماشائیوں پر گاڑی چڑھادی
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2025ء)پریمئیر لیگ میں لیورپول کی جیت کا جشن منانے والوں پر 53 سالہ شخص نے گاڑی چڑھا دی، جس کے نیتجے میں 47 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ لیورپول شہر کے واٹر اسٹریٹ پر پیش آیا، جہاں ہزاروں افراد اپنی ٹیم کی فتح کا جشن منانے کیلئے جمع تھے، اسوقت 53 سالہ شخص نے اپنی فورڈ گلیکسی گاڑی کے ذریعے تماشائیوں پر کچل ڈالا۔

(جاری ہے)

واقعہ میں 47 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 4 بچے بھی شامل ہیں۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ایک مشتبہ گاڑی سڑک پر آ کر رک گئی، جس کے بعد لوگوں نے اس کے شیشے توڑنے کی کوشش کی تاہم، ڈرائیور نے گاڑی لوگوں پر چڑھا دی۔پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 53 سالہ سفید فام برطانوی شہری کو موقع پر گرفتار کرلیا ہے۔دوسری جانب برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے واقعہ کو ''ہولناک'' قرار دیتے ہوئے لیورپول فٹبال کلب کے متاثرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔