Live Updates

امریکا نے حماس کی جنگ بندی پر رضامندی کا دعویٰ مسترد کردیا

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب غزہ میں شدید انسانی بحران اور جنگ بندی کی عالمی اپیلوں کا سلسلہ جاری ہے

منگل 27 مئی 2025 20:24

امریکا نے حماس کی جنگ بندی پر رضامندی کا دعویٰ مسترد کردیا
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2025ء) امریکہ نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے اُس دعوے کو مسترد کر دیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ تنظیم نے غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی سے متعلق امریکی تجویز کو قبول کر لیا ہے۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق حماس کے ایک ذریعے نے دعویٰ کیا کہ گروپ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف کی جانب سے پیش کی گئی نئی تجویز کو قبول کر لیا ہے، جو انہیں ثالثوں کے ذریعے موصول ہوئی۔

(جاری ہے)

تاہم امریکی نیوز ویب سائٹ Axios کے مطابق، اسٹیو وٹکوف کے ترجمان نے اس دعوے کی سختی سے تردید کی ہے۔ رپورٹر باراک راویڈ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ''ایکس'' پر بتایا کہ ''وائٹ ہاؤس کے ایلچی اسٹیو وٹکوف حماس کے اس دعوے کو مسترد کرتے ہیں'' کہ گروپ نے ان کی مجوزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کی تجویز قبول کی ہے۔اسٹیو وٹکوف کے بقول: ''جو کچھ میں نے حماس کی جانب سے دیکھا، وہ مایوس کن اور مکمل طور پر ناقابلِ قبول ہے۔''ترجمان نے تصدیق کی کہ ''Axios کا ٹویٹ درست ہی''۔یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب غزہ میں شدید انسانی بحران اور جنگ بندی کی عالمی اپیلوں کا سلسلہ جاری ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات