دورانِ پرواز جہاز کا دروازہ کھولنے کی کوشش، امریکی شہر میں ہنگامی لینڈنگ

ؤایئرلائن حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے اسے ایک "بدقسمت اور غیر متوقع" صورتحال قرار دیا ہے

منگل 27 مئی 2025 20:37

دورانِ پرواز جہاز کا دروازہ کھولنے کی کوشش، امریکی شہر میں ہنگامی لینڈنگ
ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2025ء)جاپان سے امریکا جانے والی ایک پرواز اس وقت ہنگامی صورتحال کا شکار ہو گئی جب ایک مسافر نے دورانِ پرواز جہاز کا دروازہ کھولنے کی کوشش کی، جس سے دیگر مسافروں کی جان خطرے میں پڑ گئی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپانی ائیرلائن ANA کی پرواز جو ٹوکیو سے امریکی ریاست ٹیکساس جا رہی تھی، میں یہ واقعہ پیش آیا۔

(جاری ہے)

ہفتے کے روز ٹیک آف کے چند گھنٹے بعد ایک مسافر نے اچانک ایگزٹ دروازہ کھولنے کی کوشش کی، جس پر پائلٹ کو فوری طور پر پرواز کا رخ تبدیل کرنا پڑا۔پرواز کو امریکی شہر سیئٹل میں ہنگامی طور پر اتار لیا گیا۔ پورٹ آف سیئٹل پولیس نے بتایا کہ انہیں ایسی اطلاع موصول ہوئی کہ ایک شخص جہاز کے دروازے سے چھیڑ چھاڑ کر رہا ہے۔پولیس کے مطابق مسافر کو قابو میں لے کر اسپتال منتقل کیا گیا، کیونکہ وہ ممکنہ طور پر ذہنی یا طبی مسائل کا شکار تھا۔ تاہم اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی اور ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی یا نہیں۔ایئرلائن حکام نے ف*واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے اسے ایک "بدقسمت اور غیر متوقع" صورتحال قرار دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :