پہلگام ڈرامہ مودی کی سازش؛ سابق بھارتی وزیرخارجہ کا بڑا انکشاف

منگل 27 مئی 2025 20:39

پہلگام ڈرامہ مودی کی سازش؛ سابق بھارتی وزیرخارجہ کا بڑا انکشاف
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2025ء)سابق بھارتی وزیر خارجہ یشونت سنہا نے ایک انٹرویو کے دوران نریندر مودی کی گھناو?نی چالیں بے نقاب کر دیں۔

(جاری ہے)

یشونت سنہا کا کہنا تھا کہ پہلگام اور پلوامہ جیسے واقعات عین الیکشن کے موقع پر ہی کیوں ہوتے ہیں یہ ڈرامہ بہار کا الیکشن جیتنے کے لیے کیا گیا۔سابق بھارتی وزیر خارجہ نے کہا کہ پلوامہ میں بھی انتخابات سے پہلے دہشتگردی ہوئی تھی، تب بھی مودی نے اس کا بھرپور فائدہ اٹھایا جبکہ اڑی حملہ سرجیکل اسٹرائیک کا باعث بنا، جسے انتخابی مہم میں سیاسی طور پر استعمال کیا گیا۔