Live Updates

الحمرا آرٹس کونسل،پرتگال کے سفارتخانے کے اشتراک سے ثقافتی پروگرام کا انعقاد

پیر 26 مئی 2025 16:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2025ء) الحمرا آرٹس کونسل مال روڈ لاہور میں پاکستان میں پرتگال کے سفارتخانے کے اشتراک سے ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا،مشہور پرتگالی کلاسیکی گٹارسٹ اور کمپوزر پیڈرو جویا کی مہارت کو شرکا نے بے حد سراہا۔ثقافتی پروگرام کا انعقاد انسٹی ٹیوٹ فار کوآپریشن اینڈ لینگوئج،ایمریٹس ایئر لائنز، لاہور میں پرتگال کے اعزازی قونصل اور انٹرنیشنل جاز فیسٹیول کے تعاون سے کیا گیا۔

مذکورہ ثقافتی پروگرام کا مقصد مسٹر جویا کا دورہ پرتگال اور پاکستان کے درمیان فنی اور ثقافتی تعلقات کو مضبوط بنانے،پرتگالی اور پاکستانی ثقافتوں کے بھرپور میوزیکل ورثے کے ذریعے موسیقی کی عالمی زبان کو منانے کیلئے ایک اہم قدم ہے۔اس موقع پر پاکستان میں پرتگال کے سفیر ہز ایکسی لینسی فریڈ ریکو سلوا نے پاکستان اور پرتگال کے باہمی تعلقات اور کلچرز کے حوالے سے اظہار خیال کیا،مذکورہ پروگرام میں لاہور میں اعزازی قونسلیٹ جنرل پرتگال افتخار فروز،سپین سمیت دیگر ممالک کے سفیروں سمیت غیر ملکی اور اوورسیز پاکستانیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

شرکا نے الحمرا لاہور ثقافتی پروگرام کے انعقاد کو بے حد سراہا ،قبل از یں اولوموپولو میڈیا،اسلام آباد میں پرتگال کے سفارت خانے اور آغا خان کلچرل سروس پاکستان کے تعاون سے لاہور میں ایک خصوصی تعلیمی سیشن کا انعقاد بھی ہوا ۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات