باغبان کھجوروں کے گچھوں کو اوپرکے حصوں کا وزن برابر رکھنے کےلئے ایک دوسرے سے الگ کریں،ماہرین زراعت

پیر 26 مئی 2025 16:38

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2025ء) ڈیٹ پام ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کےماہرین نے کہا ہے کہ باغبان مئی کے دوران کھجوروں کے گچھوں کو اوپرکے حصے پر وزن برابر رکھنے کےلئے ایک دوسرے سے الگ کر یں، کھجور کی فصل کو گرنے و ٹوٹنے سے بچانے کےلئے حفاظتی تدابیر اختیار کرنے سمیت ضروری اقدامات و سفارشات سے استفادہ کرنے کےلئے بھی کہاگیاہے تاکہ اچھی پیداوار کے حصول میں کسی مشکل کاسامنا نہ کرناپڑے۔

یہ بات انسٹی ٹیوٹ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہی۔انہوں نے کہاکہ رواں ماہ کے دوران کھجور کے گچھوں کو ایک دوسرے سے الگ کر دینا چاہیے تاکہ اوپر کے حصے پر وزن برابر تقسیم ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہر گچھے کو شاخ کے ساتھ اس طرح باندھ دینا چاہیے کہ انہیں سہارا مل سکے اور وہ ٹوٹنے یا گرنے سے محفوظ رہ سکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کھجور کے پھل کے پکنے کے ایام میں پرندے اس کی طرف خاص طور پر راغب ہوتے ہیں جس سے فصل کا نقصان ہو سکتا ہے اس لئے باغبان کھجور کے پھل کو پرندوں سے بچانے کےلئے خصوصی تدابیر اختیار کریں اور کھجور کے گچھوں پر بھورے رنگ کی نائیلو ن کی تھیلیاں چڑھا دینی چاہئیں کیونکہ اس سے پھل کو پرندوں کے علاوہ بارش کے نقصان سے بھی بچانا ممکن ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کھجور کی برداشت ماہرین زراعت کے مشورہ سے کی جائے۔

متعلقہ عنوان :