پی آئی اے کے شیئرز میں اچانک غیر معمولی اضافہ

پیر 26 مئی 2025 23:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2025ء)پی آئی اے کے کلاس بی شیئرز میں اچانک غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ایک ماہ کے دوران پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کلاس بی شیئرز میں 18 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ہوا جس کے بعد پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کلاس بی شیئرز کی قیمت بڑھ کر فی شیئر 22 ہزار روپے سے بھی تجاوز کرگئی۔

(جاری ہے)

پی آئی اے کے کلاس بی شیئرز میں اچانک غیر معمولی تبدیلی پر اسٹاک ایکسچینج انتظامیہ نے جواب طلب کرلیا ہے۔پی آئی اے کی انتظامیہ نے جوابی مراسلے میں کہا کہ ہم کسی ایسے معاملے یا پیش رفت سے واقف نہیں ہیں۔پی آئی اے انتظامیہ نے موقف اختیار کیا کہ اس ضمن میں ہمارے پاس کوئی تفصیلات دستیاب نہیں ہیں۔ جسے قیمت سے متعلق حساس معلومات قرار دیا جاسکتا ہے۔