امارات کے نجی شعبوں میں ملازمت کے خواہشمندوں کیلیے بڑا اعلان

تعلیمی اسناد کی تصدیق کے لیے نئی ڈیجیٹل سروس متعارف کرادی گئی،حکام

منگل 27 مئی 2025 15:55

ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2025ء)متحدہ عرب امارات میں نجی شعبے کے ملازمین کی خدمات کے لیے ایک نیا ادارہ قائم کردیا گیا۔عرب میڈیا کے مطابق امارات میں پرائیوٹ سیکٹر کے ملازمین کی تعلیمی اسناد کی تصدیق کے مسئلے کو حل کردیا گیا ہے۔اس سلسلے میں ایک نئی ڈیجیٹل سروس کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ یہ سروس ان ملازمین کے لیے ہیں جن کے پاس کسی اور ملک کی تعلیمی اسناد ہوں۔

(جاری ہے)

تاہم مستقبل قریب میں یہ سروس متحدہ عرب امارات میں جاری شدہ ڈگریوں پر بھی لاگو کی جائے گی۔متحدہ عرب امارات کی وزارتِ انسانی وسائل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس ڈیجیٹل سروس کا مقصد ملازمت کے عمل کو مثر، تیز اور مستند بنانا ہے۔نئی ڈیجیٹل سروس MoHRE کی ویب سائٹ، اسمارٹ ایپلیکیشن اور ملک بھر میں موجود کاروباری خدمات کے مراکز سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔یہ منصوبہ سرکاری اور نجی اداروں کو تعلیمی اسناد کی تصدیق کے عمل کو براہ راست ڈیجیٹل طریقے سے انجام دینے کی سہولت فراہم کرے گا جس سے کاغذی کارروائی کم ہوگی۔

متعلقہ عنوان :