ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ رکوانے اور 5 طیارے گرنے کا بیان دہرا دیا

میں نے دونوں ملکوں سے کہا کہ جنگ نہ روکی تو امریکا آپ سے تجارت نہیں کرے گا،خطاب

بدھ 23 جولائی 2025 15:24

ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ رکوانے اور 5 طیارے گرنے کا بیان دہرا دیا
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ رکوانے اور جنگ میں 5 طیارے گرائے جانے کا بیان دہرا دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بات ری پبلکن اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر جنگ رکوانے کا کریڈٹ لیتے ہوئے کہا کہ وہ جنگ نہ رکواتے تو ایٹمی جنگ چھڑ سکتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے دونوں ملکوں سے کہا کہ جنگ نہ روکی تو امریکا آپ سے تجارت نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ درحقیقت، طیارے مار گرائے جا رہے تھے۔ پانچ، پانچ، چار یا پانچ، لیکن میرا خیال ہے کہ پانچ طیارے واقعی گرائے گئے تاہم انہوں نے مزید کوئی تفصیل نہیں دی۔